دھنیا کے فوائد , دھنیا کا بیج , دھنیا میں کیمیائی اجزاء

coriander farming plant

 دھنیا کی کاشت

   (Chinese parsley, Dhania, Cilantro)        ( امریکی دھنیا یا سلانٹرو)       ( چینی اجمودا)

دھنیا اپنی مہکی مہکی خوشبو کے ساتھ تنے سے پتوں تک سبز رنگ اور کٹ دار خوبصورت پتوں سمیت پورا سال استعمال ہونے والا ایسا پودا ہے جس کے بغیر سلاد کا مزا ادھورا تصور کیا جاتا ہے ۔دھنیا کے سبز پتے ، تنا اور خشک بیج کسی بھی سالن کا جزوِ لازم سمجھا جاتا ہے ۔دھنیا کی تاثیر ٹھنڈی خشک ہے ۔ دھنیا کو خوراک اور ادویات کے طور پر پانچ ہزار سال قبل مسیح سے استعمال کیا جا رہا ہے ۔ دھنیا ٹھنڈے موسم کی مصالحہ دار سبزی ، تیل دار فصل اور طبی ماہرین کے مطابق ادویات کے طور پر استعمال ہونے والی ایک فصل ہے ۔ دھنیا دنیا کے کچھ علاقوں میں جنگلی بوٹی کے طور پر بھی اگتا ہے مگر چین ،پاکستان، انڈیا اور مصر میں صدیوں سے کاشت کی جا رہی ہے ۔ ہالینڈ ،مراکو ، روس اور انڈیا دھنیا کی کمرشل کاشتکاری کر کے زرمبادلہ کما رہے ہیں ۔ دھنیا کا بیج بھی استعمال کیا جاتا ہے ، تیل بھی نکالا جاتا ہے اور تازہ پتے اور پودے بھی استعمال کیئے جاتے ہیں ۔

coriander benefits

 سبز دھنیا میں کیمیائی اجزاء

پروٹین ، سوڈیم ، وٹامن سی ، چکنائی ، غذائی ریشہ ، کیلوری ، کاربوہائیڈریٹ ۔

 بیج میں معدنی مرکبات

میگنیشیم ، مینگانیز ، فولاد

 بیج بطور دوائی

کھانسی ، بدہضمی ، بھوک آور ، کوڑھ ، پیچش ، بدبودار سانس ، مہاسوں کا خاتمہ ، سوزش ، کولیسٹرول کو کم کرتا ہے ، ذیابیطس ، پیشاب آور ، بادی ، پیاس کم کرتا ہے ۔

 تیل دھنیا کے فوائد

سردرد ، آدھے سر کا درد ، ذہنی تناؤ ، تھکاوٹ ، ذہنی محرک , اعصابی درد ، جوڑوں کے درد وغیرہ ۔

  خاندان

 اجوائن  

 جینس

Coriandrum 

 طبی نام 

کشنیز

coriander farming

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Top