مختلف ممالک میں گاجر کی اقسام  ,گاجر کے فائدے ,گاجر کی کاشت

carrot farming

گاجر کی کاشت

گاجر موسم سرما کی سبزی دار فصل ہے مگر اب مصنوعی موسم مہیا کر کے پورا سال ہی کاشت کی جا رہی ہے ۔ گاجر کی کاشت ہزاروں سال سے دنیا کے مختلف ممالک میں کی جا رہی ہے ۔ گاجر کا پودا شروع میں غالباً (فارس) ایران یا چین میں تیار کیا گیا تھا اور اس وقت گاجر کے پتے اور بیج استعمال کئے جاتے تھے ۔ گاجر کا سب سے زیادہ کھایا جانے والا حصہ گاجر کی جڑ ہے حالانکہ گاجر کے پتے اور تنا بھی کھایا جاتا ہے ۔ گاجر کا جوس بنایا جاتا ہے ، سلاد ، اچار ، مربہ اور گاجر کا حلوہ بہت لذیذ بنتا ہے ۔ گاجر میں غذائیت کی مقدار بہت زیادہ ہونے کی وجہ سے انسانی صحت کیلئے انتہائی مفید ہے ۔ گاجر زیادہ تر تو نارنجی رنگ کی ہوتی ہے مگر سرخ ، سفید ، ارغوانی ، سیاہ اور پیلے رنگ کی اقسام بھی کاشت کی جا رہی ہیں ۔ گاجر کا جوس بہت سی بیماریوں کو روکنے میں بھی مددگار ثابت ہوا ہے ۔ گاجر کے سبز پتوں میں پروٹین ، معدنیات اور وٹامنز موجود ہوتے ہیں ۔

گاجر کے فائدے

نظام انہظام درست کرتا ہے اور قبض کو روکتا ہے ۔ گاجر کے مسلسل استعمال سے کینسر کا خطرہ کم ہوتا ہے ۔  گاجر میں موجود بیٹا کیروٹین انسانی جسم میں جا کر وٹامن اے میں تبدیل ہو کر آنکھوں کی صحت اور دیکھنے کی صلاحیت کو بہتر کرتا ہے ۔ کولیسٹرول سے تحفظ فراہم کرتا ہے ۔ ذیابیطس کے مریضوں کے لیے مفید ہے ۔

خاندان

Apiaceae

جینس

Daucus

غذائی اجزاء

 وٹامنز اے، بی 6، سی ، میگنیشیم ، آئرن ، کیلشیم ، پروٹین ، فائبر ، کاربوہائیڈریٹس ، پوٹاشیم ، سوڈیم ۔

  مختلف ممالک میں گاجر کی اقسام

PAKISTAN :

Anmol 1 , Gold mine (agritech), Lal pari, Long red, Maharani, Nayab, Red core, T-29

INDIA :

Red carrot, yellow carrot, Karud kesari,(Orange colour verity) , Black carrot.

IRAN :

Daucus, Gazar, Havij, Jazar, Little yellow one, Top root, Umbelliferae, Zadrak.

CHINA :

Yellow carrot, Mini orange carrot, Small sweet crisp , F1 carrot, Japan kurodo, F1 orange Red.

RUSSIA :

Carrot Amsterdam, Carrot Artek, Carrot Babette, Carrot Bambino, Carrot Karotel, Carrot Baltex, Carrot Byuro .

AMRICA :

Scarlet Horn, Nantes, Red core, Chantenay, Danvers, Imperator, Long Orange, Ox heart.

FRANCE :

Carotte Nantaise, Carotte De creances.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Top